آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے، عمران خان کے نام پر ووٹ ملے گا، بیرسٹر علی ظفر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے، عمران خان کے نام پر ووٹ ملے گا، بیرسٹر علی ظفر
آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے، عمران خان کے نام پر ووٹ ملے گا، بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہمارے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوار اب آزاد امیدوار کے طور پر لڑیں گے، اس حوالے سے ہم نے پہلے سے حکمتِ عملی تیار کی ہوئی ہے اور کوئی فکر کی بات نہیں ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی پارٹی رجسٹرڈ ہے اور عدالت نے امیدواروں کو الیکشن لڑنے سے روکا نہیں ہے،پی ٹی آئی الیکشن زور و شور سے لڑے گی۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہمیں انصاف کی امید تھی اور خواہش تھی کہ انصاف ہوتا ہوا دکھائی دے مگر ایسا نہیں ہوا،سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے بہت زیادہ مایوسی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن چودہ بندوں نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دیں اُن میں سے بھی پی ٹی آئی کا ممبر نہیں رہا، بلا رہے نہ رہے پاکستان کے عوام عمران خان کے نام پر ووٹ دیں گی۔

امپائر نے کپتان کے کھلاڑیوں سے بلا چھین لیا

بیرسٹر علی ظفرکاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دس کروڑ ووٹر ہیں کسی کو بھی انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض نہیں تھا البتہ اُن لوگوں نے اعتراض کیا جن کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں ہے۔

Related Posts