اسرائیل کی حمایت کرنے پر جنوبی افریقی بورڈ نے کپتان کو ہٹا دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیل کی حمایت کرنے پر جنوبی افریقی بورڈ نے کپتان کو ہٹا دیا
اسرائیل کی حمایت کرنے پر جنوبی افریقی بورڈ نے کپتان کو ہٹا دیا

اسرائیلی حمایت پر جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ورلڈکپ میں حصہ لینے والی اپنی ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ٹیگر کو کپتانی سے ہٹا دیا۔

ڈیوڈ ٹیگر کو اکتوبر میں جیویش اچیور ایوارڈز میں رائزنگ اسٹار نامزد کیا گیا تھا جس کے بعد کرکٹر نے اپنا یہ ایوارڈ اسرائیل میں یہودی فوجیوں کے لیے وقف کیا۔

اب انہوں نے اسرائیلی فوجیوں کی حمایت میں ٹوئٹ کی ہے جس کے بعد افریقی بورڈ نے ان کے خلاف ایکشن لیا۔

کرکٹ ساؤتھ افریقا (CSA) نے جمعہ کے روز باضابطہ طور پر ٹیگر کی برطرفی کا اعلان کیا جس میں ممکنہ احتجاج اور ٹورنامنٹ سے متعلق خطرات کے بارے میں خدشات کا حوالہ دیا گیا۔

یہ فیصلہ غزہ میں اسرائیل کے اقدامات سے متعلق مظاہروں کے پیش نظر کیا گیا، وہ ٹیم میں بطور کھلاڑی شامل رہیں گے جب کہ انڈر 19 کے کپتان کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان کیخلاف سیریز: نیوزی لینڈ کا ایک اور اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا میں 19 جنوری سے شروع ہونے والے انڈر 19 کے ورلڈکپ کے دوران مظاہروں کا بھی امکان ہے۔

Related Posts