خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 4 دہشت گرد وں کو واصل جہنم کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشت گردکمانڈر تبسم عرف قادر مان اور دہشت گرد ساجد عرف سرکنڈی ہلاک ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلاچی میں ہونے والے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
ریٹائرڈ پولیس افسر کے گھر پر لوٹ مار، 5سی ٹی ڈی اہلکار برطرف
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گرد بھتہ خوری اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے اور نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔