بھارت میں کچھ خواتین کے درمیان بس کی سیٹ حاصل کرنے کے لئے شدید لڑائی ہوگئی، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بس میں خواتین کا رش تھا، سیٹوں کو حاصل کے لئے خواتین مسافر ایک دوسرے سے اُلجھ پڑیں، اس دوران انہوں نے ایک دوسرے کے بال کھینچے اور گالم گلوچ بھی کی۔
ఫ్రీ బస్ ఎఫెక్ట్
ముధోల్ బస్సులో సీటు కోసం కొట్టుకున్న మహిళలు. pic.twitter.com/T3BCJynmx6
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) January 11, 2024
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بس ڈپوکی ایک آرٹی سی بس جونظام آبادسے بھینسہ کی طرف آرہی تھی مدہول بس اسٹینڈ پر بس روکنے کے دوران کچھ خواتین سیٹوں کوحاصل کرنے کیلیے لڑ پڑیں۔
خواتین میں اس دوران شدید لڑائی شروع ہوگئی، بس میں موجود دیگر مسافروں نے خواتین کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا، جس کے بعد بس بھینسہ کی روانہ کردی گئی۔