مومنہ اقبال کی طلاق کے بعد الزام تراشی کرنیوالے جوڑوں پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مومنہ اقبال کی طلاق کے بعد الزام تراشی کرنیوالے جوڑوں پر تنقید

معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے شادی کے بعد علیحدگی کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلاق کے بعد ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے والے جوڑوں پر تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق باصلاحیت فنکارہ مومنہ اقبال نے وصی شاہ کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایسے جوڑوں کو دیکھا ہے جو علیحدگی اختیار کرلیتے ہیں اور یہ علیحدگی عوامی ہوجاتی ہے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODA3MzUsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MDczNSAtINmF2YjZhdmG24Eg2KfZgtio2KfZhCDaqduMINin2YbYs9m52Kfar9ix2KfZhSDYqti12KfZiNuM2LEg2LPZiNi02YQg2YXbjNqI24zYpyDaqduMINiy24zZhtiqINio2YYg2q/YptuM2roiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTgwNzM2LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzExL21vbWluYS1pcWJhbC0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2YXZiNmF2YbbgSDYp9mC2KjYp9mEINqp24wg2KfZhtiz2bnYp9qv2LHYp9mFINiq2LXYp9mI24zYsSDYs9mI2LTZhCDZhduM2ojbjNinINqp24wg2LLbjNmG2Kog2KjZhiDar9im24zauiIsInN1bW1hcnkiOiLZvtin2qnYs9iq2KfZhtuMINi02YjYqNiyINin2YbaiNiz2bnYsduMINqp24wg2YXZgtio2YjZhCDYp9iv2Kfaqdin2LHbgSDZhdmI2YXZhtuBINin2YLYqNin2YQg2qnbjCDZhtim24wg2KrYtdin2YjbjNixINiz2YjYtNmEINmF24zaiNuM2Kcg2b7YsSDZhdmC2KjZiNmEINuB2Yjar9im24zautuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا کہ پھر یہ علیحدگی بھدی لگنے لگتی ہے جیسا کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کا معاملہ ہے جبکہ دیگر جوڑوں کی طلاق ہوجاتی ہے  اور وہ سجل علی اور احد رضامیر کی طرح چپ رہتے ہیں۔

مومنہ اقبال نے کہا کہ طلاق کے بعد بہت سے جوڑے ایک دوسرے کے خلاف زبان کھولتے ہیں اور جس شخص کو آپ جانتے ہیں اور جس کے ساتھ اچھا وقت گزارا، وہ دشمن نہیں ہوتا کہ اسے عوامی طور پر رسوا کیا جائے۔

خیال رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال نے ماڈلنگ سے اپنا کیرئیر شروع کیا اور عہدِ وفا میں پہلی بار اداکاری کے جوہر دکھائے جس کے بعد متعدد ڈراموں میں نظر آئیں اور مثبت اور منفی سمیت ہر طرح کے رولز کرچکی ہیں۔

Related Posts