عوامی نیشنل پارٹی پر جرمانہ، لالٹین کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوامی نیشنل پارٹی کو جرمانہ، لالٹین کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا
عوامی نیشنل پارٹی کو جرمانہ، لالٹین کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے لالٹین کا انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے جس سے سیاسی جماعت کے انتخابات 2024 میں حصہ لینے کی راہ ہموار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی کیس میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا جس کے تحت اے این پی کو اس کا پرانا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا ہے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODUwMDYsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTAwNiAtINuB2YUg2YbbkiDYudmI2KfZhduMINm+2LHbjNi02KfZhtuM2KfauiDYrtiq2YUg2qnYsdmG24zaqduMINmF2YbYtdmI2KjbgSDYqNmG2K/bjCDaqdix2YTbjNuU2LTbgdio2KfYsiDYtNix24zZgSIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxNTg0NzgsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMDQvU2hhaGJhei1TaGFyaWYtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6ItuB2YUg2YbbkiDYudmI2KfZhduMINm+2LHbjNi02KfZhtuM2KfauiDYrtiq2YUg2qnYsdmG24zaqduMINmF2YbYtdmI2KjbgSDYqNmG2K/bjCDaqdix2YTbjNuU2LTbgdio2KfYsiDYtNix24zZgSIsInN1bW1hcnkiOiLZhNin24HZiNixOiDYtdiv2LEg2YXYs9mE2YUg2YTbjNqvICjZhikg2LTbgdio2KfYsiDYtNix24zZgSDZhtuSINqp24HYpyDbgduSINqp24Eg24HZhSDZhtuSINi52YjYp9mF24wg2b7YsduM2LTYp9mG24zYp9q6INiu2KrZhSDaqdix2YbbkiDaqduMINmF2YbYtdmI2KjbgSDYqNmG2K/bjCDaqdix2YTbjCDbgduS25QiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

قبل ازیں عوامی نیشنل پارٹی نے الیکشن کمیشن سے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے 6 ماہ کی مہلت دینے کی استدعا کی تھی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اے این پی کی 5سالہ مدت نامکمل ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت عام انتخابات 2024 کیلئے الیکشن مہم جاری ہے اور سیاسی جماعتیں اس میں شریک ہیں۔ اے این پی 10 مئی تک انٹرا پارٹی الیکشن کرائے۔

عوامی نیشنل پارٹی پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق معاملے میں پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے لیا تھا۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی، جس کی سماعت جاری ہے۔ 

Related Posts