کینیڈا میں ٹیک آف کرنے سے قبل ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ایک مسافر نے طیارے کا دروازہ کھول کر باہر چھلانگ لگادی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایئر کینیڈا کی فلائٹ روانگی کے لئے بالکل تیار تھی کہ ایک مسافر اچانک طیارے کا دروازہ کھول کر باہر کود گیا اور 20 فٹ نیچے زمین پر گر پڑا۔
رپورٹس کے مطابق طیارے سے کودنے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے، تاہم بتایا گیا ہے کہ طیارے میں داخل ہوتے وقت وہ بالکل صحیح حالت میں تھا۔
واقعہ رات 9 بجے کے قریب پیش آیا جس کے بعد مسافر کو پولیس نے حراست میں لے کر علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
رپورٹس کے مطابق مسافر کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں اور ایئر لائن نے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں، مذکورہ فلائٹ دبئی کے لیے شیڈول تھی اور اس واقعے کے باعث 6 گھنٹے کی تاخیر سامنا کرنا پڑا۔