حافظ نعیم الرحمٰن کا انتخابات مہم سے قبل غزہ کیلئے احتجاج کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے انتخابات مہم سے قبل غزہ کیلئے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شارعِ فیصل پر غزہ ملین مارچ کریں گے۔
واٹر بورڈ کو پرائیویٹ کرنا سندھ حکومت کا کراچی دشمن فیصلہ ہے، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے انتخابات مہم سے قبل غزہ کیلئے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شارعِ فیصل پر غزہ ملین مارچ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرنا ہمارے ایمان میں شامل ہے۔ فلسطین کے مجاہد بڑی جنگ لڑ رہے ہیں، غزہ کے لوگ میتیں اٹھا رہے ہیں اورشہید ہورہے ہیں۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxNzQ4OTcsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE3NDg5NyAtINmF2YTaqSDaqdmIINqI24zZgdin2YTZuSDYs9uSINio2obYp9mG25Ig2qnbjNmE2KbbkiDYudmI2KfZhSDaqdmIINqI24zZgdin2YTZuSDaqdix2K/bjNinINqv24zYp9iMINit2KfZgdi4INmG2LnbjNmFIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjEzODUwMiwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMi8xMC9IYWZpei1OYWVlbS0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2YXZhNqpINqp2Ygg2ojbjNmB2KfZhNm5INiz25Ig2Kjahtin2YbbkiDaqduM2YTYptuSINi52YjYp9mFINqp2Ygg2ojbjNmB2KfZhNm5INqp2LHYr9uM2Kcg2q/bjNin2Iwg2K3Yp9mB2Lgg2YbYuduM2YUiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2qnYsdin2obbjDog2KfZhduM2LEg2KzZhdin2LnYqiDYp9iz2YTYp9mF24wg2qnYsdin2obbjCDYrdin2YHYuCDZhti524zZhSDaqdinINqp24HZhtinINuB25Ig2qnbgSDYotim24wg2KfbjNmFINin24zZgSDaqduSINin24zYrNmG2ojbkiDaqdmIINm+2YjYsduMINi32KfZgtiqINiz25Ig2KLar9uSINio2pHavtin24zYpyDYrNinINix24HYpyDbgduSINin2YjYsSDZhdmE2qkg2qnZiCDaiNuM2YHYp9mE2bkg2LPbkiDYqNqG2KfZhtuSINqp25Ig2Kjbgdin2Ybbkti52YjYp9mFINqp2Ygg2ojbjNmB2KfZhNm5INqp2LEg2K/bjNinINqv24zYpyDbgduS25QiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر نے کہا کہ غزہ کے لوگ سودے بازی کو تیار نہیں۔ ہماری اپیل ہے کہ کراچی کے عوام غزہ ملین مارچ میں شریک ہوں۔ جنوبی افریقہ کو سلام ہے جس نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالتِ انصاف میں مقدمہ دائر کیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ فلسطین میں مسلسل بمباری اور روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کو شہید کیا جارہا ہے جسے روکنے والا کوئی نہیں۔ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی بات کرنے والے خاموش ہو گئے۔ اقوامِ متحدہ بھی بڑی طاقتوں کے مفاد پر چپ رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک کی خاموشی ہی اسرائیل کی طاقت ہے۔ کچھ روز سے مسلم ممالک میں احتجاج ختم ہوگیا۔ پاکستان میں انتخابات اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ جاری ہے۔ ہم انتخابات مہم سے قبل فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کریں گے۔ اسرائیل دہشت گرد ریاست ہے۔

Related Posts