پہلا ٹی 20، پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دے دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 میچ آج ہورہا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

ٹاس کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پچ بولنگ کیلئے سازگار ہے، اس لیے ہم نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کوشش کریں گے کہ نیوزی لینڈ کے رنز محدود کیے جائیں۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODU2ODMsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTY4MyAtINmG24zZiNiy24wg2YTbjNmG2ogg2qnbjNiu2YTYp9mBINm524wgMjAg2YXbjNqG2Iwg2b7Yp9qp2LPYqtin2YYg2YbbkiDYp9m+2YbbjCDZuduM2YUg2qnYpyDYp9i52YTYp9mGINqp2LHYr9uM2KciLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTg1Njg0LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDI0LzAxL1Bha2lzdGFuLVQyMC1TcXVhZC0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2YbbjNmI2LLbjCDZhNuM2YbaiCDaqduM2K7ZhNin2YEg2bnbjCAyMCDZhduM2obYjCDZvtin2qnYs9iq2KfZhiDZhtuSINin2b7ZhtuMINm524zZhSDaqdinINin2LnZhNin2YYg2qnYsdiv24zYpyIsInN1bW1hcnkiOiLZhtuM2YjYstuMINmE24zZhtqIINqp24zYrtmE2KfZgSDZuduMIDIwINmF24zahiDaqduM2YTYptuSINm+2Kfaqdiz2KrYp9mGINmG25Ig2KfZvtmG24wg2YHYp9im2YbZhCDZvtmE24zYptmG2q8g2KfZhNuM2YjZhiDZuduM2YUg2qnYpyDYp9i52YTYp9mGINqp2LHYr9uM2Kcg24HbkiDYrNio2qnbgSDZgtmI2YXbjCDZuduM2YUg2qnbjCDaqdm+2KrYp9mG24wg2qnbkiDZgdix2KfYpti2INi02KfbgduM2YYg2KLZgdix24zYr9uMINin2YbYrNin2YUg2K/bjNq6INqv25LblCIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

گفتگو کے دوران شاہین آفریدی نے پہلے میچ کیلئے اپنی حکمتِ عملی پر بھی روشنی ڈالی۔ پاکستان کی طرف سے اسامہ میر اور عباس آفریدی پہلی بار عالمی ٹی 20 میچ کھیل رہے ہیں۔ بولنگ کوچ سعید اجمل اور عمر گل نے دونوں کو ڈیبیو کیپ پہنائی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 میچ کیلئے پاکستان نے اپنی فائنل پلیئنگ الیون ٹیم کا اعلان کردیا جبکہ قومی ٹیم شاہین آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود ہے۔

آج  عباس آفریدی اور اسامہ میر کے علاوہ اعظم خان کو بطور وکٹ کیپر فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اوپننگ محمد رضوان اور صائم ایوب کریں گے۔بابر اعظم تیسرے، فخر زمان چوتھے جبکہ افتخار احمد پانچویں نمبر پر کھیلیں گے۔ 

Related Posts