لاہور: مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے لئے 2 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی ایکس مل قیمت 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 142 روپے ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرچون میں چینی قیمت 150 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ملک میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا۔سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے مزید بڑھ گئے۔
ذرائع کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا،سونا 2 لاکھ 16 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ ہوا، 10 گرام سونا 1 لاکھ 85 ہزار 442 روپے پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کے اضافے سے 2052 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔