برطانوی اینکر مہدی حسن کون ہیں اور انہوں نے امریکی ٹی وی سے کیوں استعفی دیا؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی نیوز نیٹ ورک کے مسلمان نیوز اینکر مہدی حسن نے گزشتہ دن لائیو شو کے دوران چینل کو خیر باد کہہ دیا۔ 

انہوں نے اپنے آخری شو میں غزہ میں اسرائیلی حملوں کی رپورٹنگ کرنے والے ایک صحافی کو بھی شو میں شامل کیا۔ مہدی حسن کا کہنا تھا کہ غزہ میں بہادر فلسطینی صحافیوں کے بغیر معصوم لوگوں پر اس جنگ کے ہولناک اثرات کے بارے میں باقی دنیا کو بتانے والا کوئی نہیں ہوگا۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxNzc2NTAsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE3NzY1MCAtINi62LLbgSDYs9uSINmF2KrYudmE2YIg2b7ZiNiz2bnYjCDYp9mG2LPZudin2q/Ysdin2YUg2YbbkiDZhtin2YXZiNixINin2YXYsduM2qnbjCDYtdit2KfZgduMINqp2Kcg2Kfaqdin2YjZlNmG2bkg2KjZhNin2qkg2qnYsdiv24zYpyIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxNzc2NTEsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTAvVW50aXRsZWQtMS1jb3B5LTcyLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYutiy24Eg2LPbkiDZhdiq2LnZhNmCINm+2YjYs9m52Iwg2KfZhtiz2bnYp9qv2LHYp9mFINmG25Ig2YbYp9mF2YjYsSDYp9mF2LHbjNqp24wg2LXYrdin2YHbjCDaqdinINin2qnYp9mI2ZTZhtm5INio2YTYp9qpINqp2LHYr9uM2KciLCJzdW1tYXJ5Ijoi2LrYstuBINis2YbaryDYs9uSINmF2KrYudmE2YIg2KfYs9m52YjYsduMINm+2YjYs9m5INqp2LHZhtuSINm+2LEg2KfZhtiz2bnYpyDar9ix2KfZhSDZhtuSINio24zZhiDYp9mE2KfZgtmI2KfZhduMINin2YbZiNuM2LPZuduMINqv24zZuduM2Ygg2LHZvtmI2LHZudmG2q8g2qnbjNmE2KbbkiAyMDIyINmF24zauiDZvtmI2YTbjNm52LLYsSDZvtix2KfYptiyINis24zYqtmG25Ig2YjYp9mE24wg2YbYp9mF2YjYsSDYp9mF2LHbjNqp24wg2LXYrdin2YHbjCDYudi42YXYqiDYrtin2YYg2qnYpyDYp9qp2KfZiNmU2YbZuSDYqNmE2KfaqSDaqdix2K/bjNin25Qg2LPZhdin2KzbjCDYsdin2KjYt9uSINqp24wg2YjbjNioINiz2KfYptm5INin24zaqdizINm+2LEg2qnbjCDar9im24wg2KfZvtmG24wg2b7ZiNiz2bkg2YXbjNq6INi12K3Yp9mB24wg2LnYuNmF2Kog2K7Yp9mGINmG25Ig2qnbgdinINqp24Eg2KfZhiDaqduSINqp2KbbjCDYs9in2KravtuM2YjauiDYp9mI2LEg2LXYrdin2YHbjNmI2rog2qnbkiDYs9mI2LTZhCDZhduM2ojbjNinINin2qnYp9mI2ZTZhtm52LMg2b7YsSDYqNq+24wg2LTbjNqI2YjZvtin2KjZhtiv24zYp9q6INmE2q/Yp9im24wg2KzYp9ix24HbjCDbgduM2rrblCBBZnRlciBwb3N0aW5nIGFuIEluc3RhZ3JhbSBzdG9yeSBhYm91dCB0aGUgd2FyIGluIEdhemEgeWVzdGVyZGF5LCBteSBhY2NvdW50IHdhcyBzaGFkb3diYW5uZWQuIE1hbnkgY29sbGVhZ3VlcyBhbmQgam91cm5hbGlzdHMgZnJpZW5kcyBoYXZlIHJlcG9ydGVkIHRoZSBzYW1lLiBJdOKAmXMgYW4gZXh0cmFvcmRpbmFyeSB0aHJlYXQgdG8gdGhlIGZsb3cgb2YgaW5mb3JtYXRpb24gYW5kLi4uIiwidGVtcGxhdGUiOiJ1c2VfZGVmYXVsdF9mcm9tX3NldHRpbmdzIn0=”]

مہدی حسن نے اتوار کے روز اپنی آخری نشریات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ہم 2024 کا آغاز انتخابات کے ساتھ کر رہے ہیں، ایک جنگ ابھی بھی جاری ہے، اور ٹرمپ کے بہت سارے ٹرائلز ایمانداری سے کیے جا رہے ہیں، اور اس شو کے ختم ہونے کے ساتھ، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں ایک نئے چیلنج کی تلاش کروں۔

آج کی رات صرف مہدی حسن شو کی میری آخری قسط نہیں ہے۔ یہ ایم ایس این بی سی کے ساتھ میرا آخری دن ہے۔ جی ہاں، میں نے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے اس نیٹ ورک پر اس شو میں جو کچھ حاصل کیا ہے اس پر مجھے بہت فخر ہے اور میں آپ کا شکریہ ادا نہیں کرسکتا کہ آپ کی حمایت اور آپ کی آراء دینے کا لیکن نیا سال، نئے منصوبے کے تحت اب ہمیں بھی کچھ نیا کرنا ہے۔

مہدی حسن کون ہیں؟

مہدی حسن کا پورا نام مہدی رضا حسن ہے، ان کی سوشل میڈیا پوسٹس اس بات کی عکاس ہیں کہ وہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں سے ہمدردی رکھتے ہیں۔

مہدی حسن ایوارڈ یافتہ برطانوی صحافی، براڈکاسٹر، مصنف اور سیاسی مبصر ہیں۔ انہوں نے اکتوبر 2020 سے “پیکاک” پر مہدی حسن شو اور فروری 2021 سے شو کی منسوخی تک ایم ایس این بی سی پر پیش کیا تھا۔

کرائسٹ چرچ، آکسفورڈ سے فارغ التحصیل مہدی حسن نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز بطور محقق اور پھر پروگرام پروڈیوسر کے طور پر کیا تھا۔ بی بی سی کے “دی پولیٹکس شو” میں بھی انہوں نے کام کیا ہے۔ سنہ 2012 میں وہ الجزیرہ کے انگریزی نیوز چینل پر میزبان بنائے گئے تھے۔

مہدی حسن کو ٹویٹر پر 100 سب سے زیادہ بااثر برطانوی لوگوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے اور انہیں دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی سالانہ عالمی فہرست (‘دی مسلم 500’) میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

مہدی حسن نے کیوں چینل کیوں چھوڑا؟

امریکی نیوز نیٹ ورک (ایم ایس این بی سی) جس سے مہدی رضا حسن وابستہ تھے، نے غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر نومبر میں ان کا پروگرام ’دا مہدی حسن شو‘ معطل کر دیا تھا۔

ایم ایس این بی سی نے ان کی معطلی کی کوئی وجہ بتائی اور نہ ہی مہدی حسن نے اپنی آخری گفتگو میں اس معطلی کی وجوہات پر کوئی بات کی۔ انہوں نے اپنے آخری شو میں صرف یہی کہا کہ وہ نئے سال نئے منصوبہ تلاش کریں گے، تاہم قیاس یہی ہے کہ انہوں نے معطلی پر احتجاجا استعفا دیا ہے، جبکہ ان کی معطلی کے بارے میں بھی یہی قیاس ہے کہ چینل نے فلسطینیوں کی حمایت کی بنا پر ہی انہیں اسکرین سے آؤٹ کر دیا تھا۔

Related Posts