کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دسمبر میں ڈکیتی اور چوری کا نشانہ بننے والے شہریوں کو نئی بائیکس دینے کا اعلان کیا ہے۔متاثرہ شہریوں کو چھینے گئے یا چوری کیے گئے موبائل فونز بھی دئیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گزشتہ روز ڈکیتی کے دوران موٹر سائیکلز اور موبائل فونز سے محروم شہریوں کو مفت موٹر سائیکل اور موبائل فون دینے کا اعلان کیا، تاہم یہ اعلان ایسے شہریوں کیلئے ہے جو دسمبر میں ڈکیتی یا چوری کا شکار ہوئے۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxNzg2MDksInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE3ODYwOSAtIOKAmdin2YXbjNivINqp24wg2q/avtmG2bnbjOKAmDog2q/ZiNix2YbYsSDYs9mG2K/aviDZhtuSINmF2LnYsNmI2LEg2LTbgdix24wg2qnZiCDYudmF2LHbkiDaqdinINm52qnZuSDYr9uM2K/bjNinIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE3ODYxMCwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMC91bXJhaC10aWNrZXQtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6IuKAmdin2YXbjNivINqp24wg2q/avtmG2bnbjOKAmDog2q/ZiNix2YbYsSDYs9mG2K/aviDZhtuSINmF2LnYsNmI2LEg2LTbgdix24wg2qnZiCDYudmF2LHbkiDaqdinINm52qnZuSDYr9uM2K/bjNinIiwic3VtbWFyeSI6Itqv2YjYsdmG2LEg2LPZhtiv2r4g2qnYp9mF2LHYp9mGINiu2KfZhiDZuduM2LPZiNix24wg2YbbkiDZhdi52LDZiNixINi024HYsduMINqp24wg2LnZhdix25Ig2b7YsSDYrNin2YbbkiDaqduMINiu2YjYp9uB2LQg2b7ZiNix24wg2qnYsdiv24zblCIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]
بدھ کے روز گورنر ہاؤس میں لاعلاج مرض کا شکار بچوں کی خواہشات پوری کرنے کیلئے تقریب منعقد ہوئی۔رنگارنگ تقریب کے دوران بچوں میں ان کی خواہش کے مطابق تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ دسمبر کے دوران کراچی میں ڈکیتی اور چوری کا نشانہ بننے والے شہری ایف آئی آر دکھائیں اور واردات میں چھینی گئی موٹر سائیکل یا موبائل فون کے بدلے نئی بائیک یا موبائل فون گورنر ہاؤس سے لے جائیں۔
انہوں نے تقریب کے اختتام پر 3 بچوں کو ان کی خواہش پر عمرے کے ٹکٹ بھی دئیے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ ہم عوام کیلئے جلد 5 لاکھ روپے تک مفت علاج کیلئے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجراء بھی کریں گے۔