شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں انہیں بھی جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے انوشے اشرف نے اپنے بچپن میں پیش آئے واقعے کا ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ ایک انکل انہیں کم عمری میں اپنی گود میں لے کر کھیلا کرتے تھے۔
انوشے اشرف کا کہنا تھا کہ ایک انکل انہیں بچپن میں گود میں لے کر ان کے ساتھ سارا دن کھیل میں مصروف رہتے تھے۔
انوشے نے کہا کہ میں نے انہیں بڑے ہوکر خوب سنائی، میں ان کا نام نہیں لینا چاہتیں لیکن یہ کہ وہ بچپن میں انہیں گود میں لے کر پورا دن کھیلتے رہتے تھے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں ایک جگہ شادی پر گئی تھی مجھے وہ انکل دوبارہ مل گئے، اس دوران وہ کسی اور چھوٹی بچی کو گود میں لے کر ان کے ساتھ کھیل رہے تھے، جس پر میں نے اُن کی خوب کلاس لی۔