پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام پر مندی کی صورتحال رہی، مارکیٹ 277 پوائنٹس کی کمی سے 64 ہزار 237 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔
دن بھر مجموعی طور پر 356 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 103 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 222 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 47 کروڑ 49 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت 12 ارب 39 کروڑ سے زائد کی ہوگئی ۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 65,069 جبکہ کم ترین سطح 64,183 پوائنٹس رہی ۔
دوسری جانب ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا، فی تولہ سونا 1900 روہے کمی سے 2 لاکھ 16 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق دس گرام سونا 1629 روپے کمی سے 1 لاکھ 85 ھزار 271 روپے کا ہوگیا، عالمی صرافہ بازار میں سونا 18 ڈالرز کمی سے 2047 فی اونس کی سطح تک آگیا۔