انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید کم، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت رجحان کے باعث استحکام کی صورتحال برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر آج انٹر بینک میں مزید بہتر ہوگئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت 20 پیسے کم ہونے کے باعث ڈالر کی نئی قیمت 281روپے 20 پیسے ہوگئی۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODUzMTEsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTMxMSAtINii2YbbkiDZiNin2YTbkiDYr9mG2YjauiDZhduM2rog2ojYp9mE2LEg2qnbkiDYrdmI2KfZhNuSINiz25Ig2YLZiNmFINqp2Ygg2KjakduMINiu2YjYtNiu2KjYsduMINmF2KrZiNmC2LkiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTg1MzEyLCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDI0LzAxL2dyZWVuLWJhY2stMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Itii2YbbkiDZiNin2YTbkiDYr9mG2YjauiDZhduM2rog2ojYp9mE2LEg2qnbkiDYrdmI2KfZhNuSINiz25Ig2YLZiNmFINqp2Ygg2KjakduMINiu2YjYtNiu2KjYsduMINmF2KrZiNmC2LkiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2qnYsdmG2LPbjCDZhdin2LHaqduM2bkg2b7YsSDZhtqv2KfbgSDYsdqp2r7ZhtuSINmI2KfZhNuSINmF2Kfbgdix24zZhiDZhtuSINii2YbbkiDZiNin2YTbkiDYr9mG2YjauiDZhduM2rog2KjbgdiqINis2YTYryDYsdmI2b7bkiDaqduSINmF2YLYp9io2YTbkiDZhduM2rog2ojYp9mE2LEg2qnbjCDZgtuM2YXYqiDZhduM2rog2YbZhdin24zYp9q6INqp2YXbjCDaqduMINm+24zYtCDar9mI2KbbjCDaqduMINuB25LblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InVzZV9kZWZhdWx0X2Zyb21fc2V0dGluZ3MifQ==”]

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار ہے۔ کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 238 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ انڈیکس 64 ہزار 753پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ  اس ہفتے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا اور جمعہ کو ڈالر 281.40 روپے پر بند ہوا۔ پانچ ستمبر کو ڈالر 307 کی بلند ترین سطح پر تھا لیکن اس کی قیمت مسلسل کم ہوئی۔

حکومت اور سکیورٹی اداروں کے مسلسل کریک ڈاؤن کے باعث اکتوبر میں ڈالر کی قیمت 277 پر آگئی۔ اس کے بعد قیمت میں کچھ اضافہ ہوا اور ڈالر 288 تک پہنچا۔

نومبر کے وسط سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا نیا رحجان برقرار ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے جو 277روپے تک آسکتی ہے۔

Related Posts