سینیٹ سیکرٹریٹ کی الیکشن کمیشن کو انتخابات کا شیڈول تبدیل کرنیکی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کا شیڈول تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے گزشتہ روز آزاد سینیٹر دلاور خان کی جانب سے  پیش کی گئی قرارداد منظور کی جس میں سکیورٹی صورتحال کو جواز بناتے ہوئے الیکشن کمیشن سے 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کو ملتوی کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔

ایوانِ بالا سے منظور کی گئی قرارداد کی نقل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، الیکشن کمیشن، وزارتِ قانون اور دیگر متعلقہ محکموں کو ارسال کی گئی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے وزارتِ پارلیمانی امور کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

وزارتِ پارلیمانی امور کو 2 ماہ میں سینیٹ سیکرٹریٹ کو رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔ سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ملکی صورتحال کے پیشِ نظر الیکشن کا شیڈول بدلے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سینیٹ میں قرارداد کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا تھا۔

گزشتہ روز پیش کی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ملک میں سکیورٹی حالات بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انتخابی مہم چلانے کیلئے سازگار نہیں۔ فروری کے دوران موسم بھی سخت سرد ہوگا، زیادہ تر لوگ ووٹنگ میں شریک بھی نہیں ہوسکیں گے۔

Related Posts