تین ہٹی کی جھونپڑیوں میں آگ کیسے لگی؟ رپورٹ تیار کر لی گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رپورٹ تیار

کراچی کے علاقے تین ہٹی میں جمعہ کے روز آتشزدگی کے واقعے کی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ آگ لگنے کے نتیجے میں 300 جھونپڑیاں راکھ کا ڈھیر بن گئیں جبکہ 5افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تین ہٹی پل کے نیچے واقع جھونپڑیوں میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں بھاری نقصان ہوا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں جل کر راکھ ہوجانے والی جھونپڑیوں کی تعداد 300 ہے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODUxNzAsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTE3MCAtINqp2LHYp9qG24wg2KzYp9mG25Ig2YjYp9mE24wg2bnYsduM2YYg2K3Yp9iv2KvbkiDYs9uSINio2KfZhCDYqNin2YQg2KjahiDar9im24wiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTg1MTcxLCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDI0LzAxL1RyYWluMS0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2qnYsdin2obbjCDYrNin2YbbkiDZiNin2YTbjCDZudix24zZhiDYrdin2K/Yq9uSINiz25Ig2KjYp9mEINio2KfZhCDYqNqGINqv2KbbjCIsInN1bW1hcnkiOiLYs9uM2KfZhNqp2YjZuSDYs9uSINqp2LHYp9qG24wg2KzYp9mG25Ig2YjYp9mE24wg2LnZhNin2YXbgSDYp9mC2KjYp9mEINin24zaqdiz2b7YsduM2LMg2K3Yp9iv2KvbkiDYs9uSINio2KfZhCDYqNin2YQg2KjahiDar9im24zblCDYsNix2KfYpti5INqp2Kcg2qnbgdmG2Kcg24HbkiDaqduBINqp2LHYp9qG24wg2KzYp9iq25Ig24HZiNim25Ig2LPYp9uB24zZiNin2YQg2LHbjNmE2YjbkiDYp9iz2bnbjNi02YYg2b7YsSDahtuM2qnZhtqvINqp25Ig2K/ZiNix2KfZhiDYudmE2KfZhduBINin2YLYqNin2YQg2KfbjNqp2LPZvtix24zYsyDaqduSINmI24zZhCDYrtix2KfYqCDZvtin2Kbbktqv2KbbktuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

سپر مارکیٹ تھانے کی حدود میں واقع تین ہٹی پل کے نیچے بنائی گئی جھونپڑیوں میں آگ گزشتہ روز اچانک بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی۔ آگ لگنے کے نتیجے میں فضا میں دور دور تک دھواں پھیل گیا۔

آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے کے ایم سی نے 9 فائر ٹینڈرز کو آگ بجھانے کیلئے روانہ کیا۔ فائر فائٹرز نے 2 گھنٹوں تک جدوجہد کے بعد آگ بجھانے میں کامیابی حاصل کی۔ کولنگ کا عمل بھی شروع کردیا گیا۔ پل کے نیچے جھونپڑیوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ کچھ متاثرین نے دعویٰ کیا کہ آگ لگنے سے قبل سلنڈر پھٹنے کی آواز سنائی دی جبکہ کچھ دیگر متاثرین نے دیگر خدشات کا اظہار کیا۔ بعض افراد نے آگ لگانے کا الزام پولیس پر بھی لگایا۔

Related Posts