ملک پر اشرافیہ نمائندہ جماعتیں مسلط، انتخابات ہرصورت ہونگے۔بلاول

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انتخابات ہرصورت
مودی اصل دہشت گرد، کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتیں یک زبان ہیں،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک پر اشرافیہ کی نمائندہ جماعتیں مسلط ہیں، انتخابات ہرصورت ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 127 کوٹ لکھپت میں پی پی 161 سے امیدوار خدیجہ حسن کی طرف سے خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتخابات ہر صورت ہوں گے۔ پی ٹی آئی اور ن لیگ کو پنجاب پر مسلط کردیا گیا۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODUxODYsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTE4NiAtINin2YTbjNqp2LTZhiDZhdiu2KfZhNmBINmC2LHYp9ix2K/Yp9ivINmF2YbYuNmI2LEg2qnbjNmI2rog24HZiNmG25Ig2K/bjNifIDIg2LPbjNmG24zZudix2LIg2qnZiCDYtNmI2qnYp9iyINmG2YjZudizINis2KfYsduMIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE3MDg4MywiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8wOC9zZW5hdC0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2KfZhNuM2qnYtNmGINmF2K7Yp9mE2YEg2YLYsdin2LHYr9in2K8g2YXZhti42YjYsSDaqduM2YjauiDbgdmI2YbbkiDYr9uM2J8gMiDYs9uM2YbbjNm52LHYsiDaqdmIINi02Yjaqdin2LIg2YbZiNm52LMg2KzYp9ix24wiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2KfYs9mE2KfZhSDYotio2KfYrzog2b7bjNm+2YTYsiDZvtin2LHZuduMINin2YjYsSDZvtuMINm524wg2KLYptuMINmG25Ig2KfZvtmG25IgMiDYs9uM2YbbjNm52LHYsiDaqdmIINi02Yjaqdin2LIg2YbZiNm52LMg2KzYp9ix24wg2qnYsdiq25Ig24HZiNim25Ig2KzZiNin2Kgg2LfZhNioINqp2LEg2YTbjNinINuB25Ig2qnbgSDYp9mE24zaqdi02YYg2YXYrtin2YTZgSDZgtix2KfYsdiv2KfYryDZhdmG2LjZiNixINqp24zZiNq6INuB2YjZhtuSINiv24zYnyIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

خطاب کے دوران سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ (ن) دونوں ہی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔ پیپلز پارٹی گزشتہ 3 نسلوں سے عوام کی نمائندگی کر رہی ہے۔ عوامی حکومت کیلئے پی پی پی کو کامیاب کرانا ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر غریبوں، مظلوموں اور کسانوں کا پاکستان بنانا ہے تو پی پی پی کی حکومت لانی ہوگی۔ میں فرسودہ اور گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔ ہم پاکستان میں ہونے والی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کردینا چاہتے ہیں۔

تقریب کے آغاز میں ذوالفقار علی بھٹو کے 96ویں یومِ پیدائش کا کیک بھی کاٹا گیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔ خواتین ملکی آبادی کا 50فیصد بنتی ہیں اور ملک کے معاشی بحران کے بارے میں انہیں زیادہ علم بھی ہے۔

Related Posts