بلال عباس کے ڈرامہ سیریل ”عشق مرشد“ کے مداح سرحد پار بھی پیدا ہوگئے جبکہ ڈرامے کا مرکزی خیال پیش کرنے والے گیت (او ایس ٹی) کو بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی سراہا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایمی ورک کا شمار بھارت کے مشہور گلوکاروں اور فلمی اداکاروں میں کیا جاتا ہے جس نے عشق مرشد کے گیت کی تعریف سوشل میڈیا پر آ کر کی۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODUwNTksInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTA1OSAtINi52KfZhdixINiu2KfZhiDaqduMINio24zZuduMINii2KbYsduBINiu2KfZhiDaqduMINi02KfYr9uMINqp24wg2YjbjNqI24zZiCDYs9in2YXZhtuSINii2q/YptuMIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4NTA2MCwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyNC8wMS9BYW1pci1LaGFuLTEtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Iti52KfZhdixINiu2KfZhiDaqduMINio24zZuduMINii2KbYsduBINiu2KfZhiDaqduMINi02KfYr9uMINqp24wg2YjbjNqI24zZiCDYs9in2YXZhtuSINii2q/YptuMIiwic3VtbWFyeSI6Itio2r7Yp9ix2KrbjCDZgdmE2YUg2KfZhtqI2LPZudix24wg2qnbkiDZhdi52LHZiNmBINin2LPZudin2LEg2LnYp9mF2LEg2K7Yp9mGINqp24wg2KjbjNm524wg2KLYptix24Eg2K7Yp9mGINi02KfYr9uMINqp25Ig2KjZhtiv2r7ZhiDZhduM2rog2KjZhtiv2r4g2q/YptuM2rrblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں ایمی ورک نے اپنی تصویر عشق مرشد کی کاسٹ میں شامل فنکاروں بلال عباس اور در فشاں کے ہمراہ شیئر کی۔
بھارتی اداکار و گلوکار ایمی ورک نے تصویر کے ہمراہ دل اور پھول کا ایموجی بھی شیئر کیا اور ڈرامہ سیریل ”عشق مرشد“ کے گیت کو بھی انسٹاگرام اسٹوری کا حصہ بنا دیا۔
ڈرامہ سیریل عشق مرشد کی مرکزی فنکارہ درفشاں سلیم نے ایمی ورک کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے 3 سفید رنگ کے دل پیش کردئیے جبکہ اس سے قبل بھی یہ ڈرامہ بے حد پسند کیا گیا۔
خیال رہے کہ ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب پر بلال عباس کے ٹی وی سیریل عشق مرشد کے گیت (او ایس ٹی) کو 4 کروڑ 40 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے جو 1 ماہ قبل پوسٹ کیا گیا۔