پولیس نے شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 حجاموں کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقتولین کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 6 حجاموں کو قتل کرنے کا مقدمہ بنوں کے تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQ5NDQsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDk0NCAtINmI2LLbjNix2LPYqtin2YYg2YXbjNq6INmB2YjYsdiz2LIg2qnbjCDaqdin2LHYsdmI2KfYptuM2Iwg2K7ZiNiv2qnYtCDYqNmF2KjYp9ixINiz2YXbjNiqIDQg2K/bgdi02Krar9ix2K8g24HZhNin2qkiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTg0OTQ2LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDI0LzAxL09wZXJhdGlvbi0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2YjYstuM2LHYs9iq2KfZhiDZhduM2rog2YHZiNix2LPYsiDaqduMINqp2KfYsdix2YjYp9im24zYjCDYrtmI2K/aqdi0INio2YXYqNin2LEg2LPZhduM2KogNCDYr9uB2LTYqtqv2LHYryDbgdmE2KfaqSIsInN1bW1hcnkiOiLYs9qp24zZiNix2bnbjCDZgdmI2LHYs9iyINqp24wg2KzYp9mG2Kgg2LPbkiDYrtuM2KjYsdm+2K7YqtmI2YbYrtmI2Kcg2qnbkiDYttmE2Lkg2LTZhdin2YTbjCDZiNiy24zYsdiz2KrYp9mGINmF24zauiDaqdin2LHYsdmI2KfYptuMINmF24zauiDYrtmI2K/aqdi0INio2YXYqNin2LEg2LPZhduM2KogNCDYr9uB2LTYqtqv2LHYryDZiNq6INqp2Ygg24HZhNin2qkg2qnYsdiv24zYpyDar9uM2KfblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]
ایس ایچ او میر علی سلیمان کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ 6 حجاموں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ جاں بحق افراد کی شناخت محمد شاہد، راغب، عرفان، کاشف، محمد طارق اور ساجد کے ناموں سے ہوئی۔
متن کے مطابق مقتولین پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھتے تھے اور میر علی میں حجام کی دکانیں چلا رہے تھے۔ نامعلوم افراد نے طارق مارکیٹ میر علی بازار سے اٹھا کر مقتولین پر فائرنگ کی۔ علاقے میں دہشت گرد متحرک ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کارروائی میں خودکش بمبار سمیت 4 دہشتگرد وں کو ہلاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے۔