امریکا نے اسرائیلی وزراء کے غیر ذمہ دارانہ بیانات مسترد کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا نے اسرائیلی وزراء کے غیر ذمہ دارانہ بیانات مسترد کردئیے

امریکا نے اسرائیلی وزراء کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ فلسطین کی سرزمین ہے اور مستقبل میں بھی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کا اپنے حالیہ بیان میں کہنا ہے کہ امریکا واضح اور مستقل طور پر یہ کہتا آیا ہے کہ غزہ فلسطین کی سرزمین ہے جو مستقبل میں بھی فلسطینیوں کی ملکیت رہے گی۔ غزہ سے باہر فلسطینیوں کی آبادکاری کے بیانات اشتعال انگیز ہیں۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQ5NDksInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDk0OSAtINi62LLbgSDaqduSINmC2KjYp9im2YQg2YbbkiDYtNuB2LEg2qnbjCDYqtmC2LPbjNmFINqp2Kcg2KfYs9ix2KfYptuM2YTbjCDZhdmG2LXZiNio24Eg2YXYs9iq2LHYryDaqdixINiv24zYpyIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODQ5NTAsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjQvMDEvZ2F6YS0xLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYutiy24Eg2qnbkiDZgtio2KfYptmEINmG25Ig2LTbgdixINqp24wg2KrZgtiz24zZhSDaqdinINin2LPYsdin2KbbjNmE24wg2YXZhti12YjYqNuBINmF2LPYqtix2K8g2qnYsSDYr9uM2KciLCJzdW1tYXJ5Ijoi2KzZhtqvINiz25Ig2KrYqNin24Eg2K3Yp9mEINi62LLbgSDaqduMINm+2bnbjCDaqduSINmC2KjYp9im2YTbjCDYudmF2KfYptiv24zZhiDZhtuSINin2LPYsdin2KbbjNmEINqp24wg2LfYsdmBINiz25Ig2LrYstuBINqp2Ygg2KrZgtiz24zZhSDaqdix2YbbkiDYp9mI2LEg2KfYsyDaqduSINin2YbYqti42KfZhduMINin2YXZiNixINqp25Ig2K3ZiNin2YTbkiDYs9uSINiz2KfZhdmG25Ig2KLZhtuSINmI2KfZhNuSINmF2LTaqdmI2qkg2KjbjNin2YbYp9iqINqp2Ygg2YXYs9iq2LHYryDaqdix2K/bjNinINuB25LblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

بیان میں ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ ہمیں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور اسرائیلی حکومت نے بھی مسلسل آگہی دی کہ اس قسم کے بیانات اسرائیلی حکومت کی پالیسی کے عکاس نہیں۔ اس لیے ایسے بیانات فوری طور پر بند کردئیے جانے چاہئیں۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا اسرائیلی وزراء ایتمار بن گویر اور بتسالیل سموترچ کے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے، فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر غزہ سے نقل مکانی ایسا اقدام ہے جو نہیں ہونا چاہئے۔

خیال رہے کہ کم و بیش 3 ماہ سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں غزہ کا علاقہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے جہاں 21 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں ہزاروں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 85فیصد فلسطینی آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔

Related Posts