اداکار جیسن کی فلم ایکوا مین 2 اور وونکا کے مابین عالمی سطح پر باکس آفس بزنس کا مقابلہ جاری ہے اور دونوں ہی فلمز پر سوشل میڈیا صارفین میں بحث جاری ہے۔
آج سے 5 سال قبل ہٹ ہونے والے سلسلے ایکوا مین کے سلسلے کی یہ دوسری فلم اپنی پہلی فلم کے مقابلے میں زیادہ دلچسپ محسوس نہیں ہوتی جبکہ 2023 سپر ہیرو فلمز کیلئے تباہ کن ثابت ہوا، تاہم فلمسازوں کے حوصلے جوں کے توں ہیں۔
ایکوا مین 2 کا بجٹ 20کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رکھا گیا ہے اور وارنر برادرز کی جانب سے یہ چوتھی مسلسل فلاپ فلم ثابت ہورہی ہے جبکہ اس سے قبل فلاپ فلمز میں دی فلیش، شازم، فیوری آف دی گاڈز ار بلو بیٹل شامل ہیں۔
ایکوا مین اینڈ دی لاسٹ کنگڈم نے ہفتے کے اختتام تک 1 کروڑ 95 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا اور نئے سال کے پہلے روز فلم سے 2کروڑ 60لاکھ ڈالرز کے بزنس کی توقع کی جارہی ہے۔ ملکی سطح پر اس فلم نے 8کروڑ 40لاکھ کا بزنس کیا۔
اپنی ریلیز کے 2 ہفتوں کے اندر اندر عالمی سطح پر ایکوا مین 2 کا بزنس 25کروڑ 80لاکھ ڈالرز تک جا پہنچا ہے جبکہ وونکا نے 2 کروڑ 39لاکھ ڈالرز کا بزنس کرکے ایکوا مین 2 کو اس جنگ میں شکست دے دی ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ وونکا ہفتے کے اختتام پر 3کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگی جبکہ آج یہ فلم عالمی سطح پر 38 کروڑ 69 لاکھ ڈالرز کا بزنس کرچکی ہے۔ فلم بنانے پر 10کروڑ ڈالرز کے اخراجات آئے تھے۔