اسرائیل کی نئے سال کی آمد پر غزہ پر مزید بمباری، متعدد فلسطینی شہید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیل کی نئے سال کی آمد پر غزہ پر مزید بمباری، متعدد فلسطینی شہید
اسرائیل کی نئے سال کی آمد پر غزہ پر مزید بمباری، متعدد فلسطینی شہید

اسرائیل نے نئے سال کی آمد پر غزہ پر مزید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔ مقبوضہ علاقے پر پہلی بار بمباری گزشتہ برس 7 اکتوبر کے روز کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس اسرائیل نے 21 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا اور سال کے پہلے ہی روز صیہونی فورسز کے غزہ پر مسلسل حملوں سے خان یونس شہر میں خوفناک زمینی جنگ چھڑ گئی۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQ3MjYsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDcyNiAtINi62LLbgSDZhduM2rog2KfYs9ix2KfYptuM2YTbjCDYqNix2KjYsduM2KrYjCDZhdiy24zYryAxNjUg2YHZhNiz2LfbjNmG24wg2LTbgduM2K8iLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTg0NzI3LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzEyL0dhemEtOS0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2LrYstuBINmF24zauiDYp9iz2LHYp9im24zZhNuMINio2LHYqNix24zYqtiMINmF2LLbjNivIDE2NSDZgdmE2LPYt9uM2YbbjCDYtNuB24zYryIsInN1bW1hcnkiOiLYutiy24Eg2YXbjNq6INin2LPYsdin2KbbjNmE24wg2KjYsdio2LHbjNiqINqp2Kcg2LPZhNiz2YTbgSDYrNin2LHbjNiMINmF2LLbjNivIDE2NSDZgdmE2LPYt9uM2YbbjCDYtNuB24zYryDbgdmI2q/YptuS2Iwg2LTbgdiv2Kcg2qnbjCDZhdis2YXZiNi524wg2KrYudiv2KfYryAyMSDbgdiy2KfYsSA2MDAg2LPbkiDYqtis2KfZiNiyINqp2LHar9im24zblCIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

رات گئے مشرقی غزہ کے ضلع زیتون میں شیلنگ کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں مغازی کیمپ کے ایک گھر کو ڈرون سے نشانہ بنایا جس سے بھاری نقصان ہوا۔

ڈرون گرانے کے نتیجے میں بچوں سمیت عام شہری زخمی ہوگئے۔ نصیرت کے مہاجر کیمپ میں متعدد فلسطینیوں کو ایک گھر پر کارروائی کے دوران زخمی کردیا گیا۔ رات گئے مغربی کنارے میں چھاپے بھی مارے گئے۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فورسز نے نابلس شہر اور جنین کیمپ سمیت کئی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران رم اللہ میں فلسطینیوں نے اسرائیل کی بمباری سے شہید ہونے والے افراد کی یاد میں مظاہرہ کیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے پر رم اللہ میں ایک بڑے بینر میں غزہ کے ہزاروں شہید فلسطینیوں کی تصاویر لگا دی گئیں۔ مظلوم فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے بلا اشتعال کارروائی کے نتیجے میں خواتین اور بچوں کو بھی شہید کردیا۔ 

Related Posts