غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے بجلی اور ٹیلی فون کنکشن منقطع کرنے کا منصوبہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) شرائط کے مطابق زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کے بجلی اور ٹیلیفون کے کنکشنز منقطع کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس سال2022 کیلئے 24 لاکھ 98 ہزار419 غیر رجسٹرڈ افراد کو نوٹس جاری کیے گئے جبکہ ٹیکس سال2023 کیلئے56 لاکھ 96 ہزار590 غیررجسٹرڈ افراد کونوٹس جاری کیے گئے۔مجموعی طور پر غیر رجسٹرڈ 81 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد کو نوٹس جاری کر چکے ہیں۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ان نوٹسزکے جاری ہونے سے پہلے مرحلے کی کارروائی مکمل ہو گئی، دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ بڑے ٹیکس دہندگان کے ٹیلیفون کنکشن منقطع کرنے کا منصوبہ ہے، ان افراد کو انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت نوٹسز جاری کیے گئے۔

دوسرے مرحلے میں ان افراد کے بجلی کے کنکشن منقطع کیے جانے کا منصوبہ بھی شامل ہے، کاروباری افراد کی طرف سے خریدوفروخت کا ڈیٹا بھی نادرا کی مدد سے حاصل کیا گیا ہے۔ ان افراد کی تفصیلات بینکوں کے لین دین سے حاصل کی گئی ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے قرض کی منظوری کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی شرط عائد کر رکھی ہے۔

Related Posts