کولمبو: سری لنکا کی ٹی20 ٹیم کا کپتان آل راؤنڈر وانندو ہسارنگا کو مقرر کردیا گیا۔
سری لنکا نے آل راؤنڈر وانندو ہسارنگا کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا، ان کی پہلی آزمائش آئندہ ماہ زمبابوے کے خلاف شیڈول سیریز ہوگی۔
آل راؤنڈر وانندو ہسارنگا اگست میں لنکا پریمیئر لیگ میں انجرڈ ہونے کی وجہ سے ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔
ٹیم مینجمنٹ نے شاہین آفریدی پر ورک لوڈ کم کرنے کا منصوبہ بنا لیا
بلے باز کوشل مینڈس ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، دونوں فارمیٹس میں نائب کپتان چاریتھ اسالینکا کو مقرر کیا گیا ہے۔