غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، مزید 165 فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 21 ہزار 600 سے تجاوز کرگئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں بلا تفریق اسرائیلی بمباری سے حماس کی تحویل میں موجود مزید ایک اور یرغمالی اسرائیلی فوجی بھی مارا گیا جبکہ اب تک 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد مکانات ناقابل رہائش ہو چکے ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق اسرائیل نے وسط دسمبر تک غزہ کے رہائشی علاقوں پر 29 ہزار بم گرائے، غزہ کی تباہی جدید ریکارڈ میں بدترین تباہی بن رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے ایک بار پر پھر غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
اسرائیل نے حماس کے مزاحمت کاروں کے ہاتھوں صیہونی فوج کے میجر اور کیپٹن سمیت 2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی، غزہ میں اسرائیل کے زمینی جنگ میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 172 ہوگئی ہے۔
2023 کے دوران دہشت گردوں کیخلاف کتنی کارروائیاں کی گئیں؟ اعداد و شمار جاری
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی کی جوابی کارروائیاں بھی جاری ہیں، حماس کے مزاحمت کاروں نے اپنی کارروائیوں کے دوران مزید 20 اسرائیلی فوجی مار دیے جبکہ متعدد اسرائیلی ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔