یوکرین پر روسی حملے سے 30افراد ہلاک، 160سے زائد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرین پر روسی حملے سے 30افراد ہلاک، 150سے زائد زخمی
یوکرین پر روسی حملے سے 30افراد ہلاک، 150سے زائد زخمی

یوکرین پر روس کے تازہ حملے کے نتیجے میں30 افراد ہلاک جبکہ 160سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، حملے کے دوران شاپن مال، رہائشی عمارات اور ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق روس نے یوکرین کے مختلف شہروں پر میزائل حملے کیے جن کے نتیجے میں کیف، خیار کیف، اوڈیسا، لویو اور دنیرو میں شاپنگ مال، ہسپتال اور رہائشی عمارات کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں 30افراد ہلاک ہوگئے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQ2MTUsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDYxNSAtINqG24zZhiDZhtuSINqp2LHZiNiyINio2K3YsduMINis24HYp9iyINiq24zYp9ixINqp2LHZhNuM2KciLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTg0NjE2LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzEyL1NoaXAtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6ItqG24zZhiDZhtuSINqp2LHZiNiyINio2K3YsduMINis24HYp9iyINiq24zYp9ixINqp2LHZhNuM2KciLCJzdW1tYXJ5Ijoi2obbjNmGINiv2YbbjNinINqp24wg2YTaryDYqNq+2q8g24HYsSDahtuM2LIg2K7ZiNivINio2YbYp9mG25Ig2qnbjCDYp9uB2YTbjNiqINix2qnavtiq2Kcg24HbktiMINqG24zZhiDZhtuSINin2Kgg2b7bgdmE24wg2KjYp9ixINqG24zZhtuMINiz2KfYrtiq24Eg2qnYsdmI2LIg2KjYrdix24wg2Kzbgdin2LIg2KjavtuMINiq24zYp9ixINqp2LHZhNuM2Kcg2q/bjNinINuB25LblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

گزشتہ شب کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 160افراد زخمی ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوکرین سے جاری جنگ کے دوران روس کی جانب سے کیا گیا یہ ایک بڑا فضائی حملہ ہے۔ یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے بیان جاری کردیا۔

صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے پاس جتنے بھی قسم کے ہتھیار موجود ہیں، ان سے یوکرین کو نشانہ بنایا گیا جس سے ہمارے ملک کا بہت زیادہ جانی ومالی نقصان ہوا ہے، یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا کہ روس نے یوکرین پر 158میزائلوں سے حملہ کیا۔

یوکرینی فوج کا مزید کہنا ہے کہ روس کی جانب سے آنے والے 114میزائل تباہ کردئیے گئے۔ بصورتِ دیگر مزید جانی و مالی نقصان کا اندیشہ تھا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے روس پر یوکرین کو صفحۂ ہستی سے مٹا دینے کی خواہش رکھنے کا الزام بھی عائد کردیا۔ 

Related Posts