موٹر وے پر شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم رہ گئی، ایم 14 کو بند کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موٹر وے پر شدید دھند
مختلف شہروں میں دھند کا راج، موٹر وے متعدد مقامات پر بند

موٹر وے پر شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم رہ گئی، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ایم 14موٹر وے کو بند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایم 14موٹر وے کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کردیا، سی پیک روٹ موٹر وے عیسیٰ خیل انٹرچینچ سے بند کردی گئی۔ موٹر وے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور عوام کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQ1MjYsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDUyNiAtINiz2YbYr9q+INin2YjYsSDZvtmG2KzYp9ioINmF24zauiDYr9q+2YbYryDaqdinINix2KfYrNiMINmF2YjZudixINmI25Ig2KjZhtiv2IwgMjbZvtix2YjYp9iy24zauiDZhdmG2LPZiNiuIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4NDUyNywiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9GbGlnaHQtY2FuY2VsLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYs9mG2K/aviDYp9mI2LEg2b7Zhtis2KfYqCDZhduM2rog2K/avtmG2K8g2qnYpyDYsdin2KzYjCDZhdmI2bnYsSDZiNuSINio2YbYr9iMIDI22b7YsdmI2KfYstuM2rog2YXZhtiz2YjYriIsInN1bW1hcnkiOiLYs9mG2K/aviDYp9mI2LEg2b7Zhtis2KfYqCDaqduSINmF2K7YqtmE2YEg2LnZhNin2YLZiNq6INmF24zauiDYr9q+2YbYryDaqdinINix2KfYrCDYqNix2YLYsdin2LEg24HbktiMINmF2YjZudixINmI25Ig2qnZiCDZhdiu2KrZhNmBINmF2YLYp9mF2KfYqiDZvtixINio2YbYryDaqdix2K/bjNinINqv24zYpyDYrNio2qnbgSAyNiDZvtix2YjYp9iy24zauiDZhdmG2LPZiNiuINqp2LHYr9uMINqv2KbbjNq625QiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شدید دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر نہ کریں۔ دن کی روشنی میں سفر کی تکمیل کریں، گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال دھند کے وقت حدِ نگاہ بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

دھند کے دوران آگے آنے والی گاڑیوں سے فاصلہ معمول سے زیادہ ہونا چاہئے۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ سفر سے قبل موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار رہا، موٹر وے کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا جبکہ 26 پروازیں منسوخ کردی گئیں، جس کے نتیجے میں 3 روز کے اندر منسوخ پروازوں کی تعداد 89تک جا پہنچی۔

لاہور سیالکوٹ کا موسم ٹھیک ہونے کے بعد عالمی پروازوں کو گرین سگنل ملنے کی توقع تھی۔ ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ عالمی پروازیں روانگی کا انتظار کررہی ہیں تاہم سیالکوٹ ائیرپورٹ پر صبح ساڑھے 8 بجے تک کوئی پرواز لینڈ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

Related Posts