عام انتخابات، ایک بھی کارکن شہید ہوا تو چیف جسٹس ذمہ دار ہونگے۔فضل الرحمان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوامی قافلے لانگ مارچ میں شامل ہو کر اسلام آباد جائینگے۔مولانا فضل الرحمان
عوامی قافلے لانگ مارچ میں شامل ہو کر اسلام آباد جائینگے۔مولانا فضل الرحمان

عام انتخابات کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر ہمارا ایک بھی کارکن زخمی یا شہید ہوا تو اس کی ذمہ داری چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر پر عائد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتی نہیں ہورہی، انہیں نمایاں کیا جارہا ہے، تحفظات کے اظہار پر کہا جاتا ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQ1MjIsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDUyMiAtINin2YbYtdin2YEg2qnYpyDYqtix2KfYstmIINmE2KfaiNmE25Ig2qnbjCDYt9ix2YEg2Kzavtqp2KfbjNinINis2KfYsduB2Kcg24HbktuUINi024HYqNin2LIg2LTYsduM2YEiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTcwOTkwLCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzA4L1NoYWhiYXotMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Itin2YbYtdin2YEg2qnYpyDYqtix2KfYstmIINmE2KfaiNmE25Ig2qnbjCDYt9ix2YEg2Kzavtqp2KfbjNinINis2KfYsduB2Kcg24HbktuUINi024HYqNin2LIg2LTYsduM2YEiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2b7YtNin2YjYsSDbgdin2KbbjNqp2YjYsdm5INqp25Ig2YHbjNi12YTbkiDZvtixINix2K/ZkCDYudmF2YQg2K/bjNiq25Ig24HZiNim25Ig2YYg2YTbjNqvINqp25Ig2LXYr9ixINi024HYqNin2LIg2LTYsduM2YEg2YbbkiDaqduB2Kcg24HbkiDaqduBINin2YbYtdin2YEg2qnYpyDYqtix2KfYstmIINmE2KfaiNmE25Ig2qnbjCDYt9ix2YEg2Kzavtqp2KfbjNinINis2KfYsduB2Kcg24HbktuUIFxuIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]

پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالتی مارشل لاء کا ماحول بنا دیا گیا ہے۔ معاہدہ دارفر ناجائز تھا جسے قائدِ اعظم نے بھی مسترد کیا۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے یہاں حکومت بنائی گئی۔ ہم اس کی راہ میں رکاوٹ رہے ہیں۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد نے مسئلہ فلسطین اصلی مؤقف کے ساتھ زندہ کیا۔ عالمی شخصیات کے ساتھ رابطوں کیلئے حماس ایک مرکز بن چکا ہے۔ بد قسمتی سے انوار الحق کاکڑ کو سیاست کی الف بے جیم کا بھی پتہ نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کی بات اسرائیل کی تسلیم کی دلیل نہیں بن سکتی۔ ہم دو ریاستی حل نہیں مانتے اور یہ پاکستان کا ڈی این اے ہے۔ اسرائیل جیسے جنگی مجرم کا دنیا کو نوٹس لینا ہوگا جو فلسطینی بچوں کا قتل کر رہا ہے۔ 

Related Posts