پاکستانی کرکٹ ٹیم کے میڈیم فاسٹ بولر حسن علی میلبرن میں جاری آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے، اس دوران فاسٹ بولر کے ڈانس نے تماشائیوں کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے جھومنا شروع کیا تو پیچھے بیٹھے شائقین سے بھی نہ رہا گیا اور وہ بھی حسن علی کے ساتھ جھومنا شروع ہوگئے۔
فاسٹ بولر نے باؤنڈی لائن پر کھڑے ہوکر ڈانس کیا، جسے شائقین کرکٹ نے بھی کاپی کیا، فاسٹ بولر کے انداز پر کمنٹیٹرز بھی ہنستے رہے، بعدازاں حسن علی نے شائقین کو تالیاں بجا کر جواب بھی دیا۔
Get your body moving with Hasan Ali! #AUSvPAK pic.twitter.com/8Y0ltpInXx
— cricket.com.au (@cricketcomau) December 28, 2023
یاد رہے کہ میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلوی بیٹنگ لڑکھڑا کر سنبھل گئی اور 241 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
پاک آسٹریلیا تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے میلبرن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر میزبان ٹیم نے دوسری اننگ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے۔