ملک کے مختلف بڑے سیاست دانوں کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات عائد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک کے مختلف بڑے سیاست دانوں کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات عائد کردئیے گئے، الیکشن کمیشن نے متعدد کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ 30دسمبر کو سنانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو، مریم نواز اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت ملک کے متعدد سیاست دانوں کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات عائد کیے گئے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQ0NDUsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDQ0NSAtINi024HYp9iv2Kog2KfZhtiz2KfZhtuM2Kog2qnbjCDYrtiv2YXYqiDaqdix2YbbkiDZiNin2YTZiNq6INqp2Ygg2YXZhNiq24wg24HbktuU2KLYtdmBINi52YTbjCDYstix2K/Yp9ix24wiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTUxNzY1LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzAxL1phcmRhcmktMS0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2LTbgdin2K/YqiDYp9mG2LPYp9mG24zYqiDaqduMINiu2K/ZhdiqINqp2LHZhtuSINmI2KfZhNmI2rog2qnZiCDZhdmE2KrbjCDbgduS25TYoti12YEg2LnZhNuMINiy2LHYr9in2LHbjCIsInN1bW1hcnkiOiLYs9in2KjZgiDYtdiv2LEg2KLYtdmBINi52YTbjCDYstix2K/Yp9ix24wg2YbbkiDaqduB2Kcg24HbkiDaqduBINi024HYp9iv2Kog2KfZhtiz2KfZhtuM2Kog2qnbjCDYrtiv2YXYqiDaqdix2YbbkiDZiNin2YTZiNq6INqp2Ygg2YXZhNiq24wg24HbktuUINmF24zauiDZiNi52K/bgSDaqdix2YbbkiDaqduSINio2LnYryDYuduB2K8g2LPbkiDZhdqp2LHYqtinINmG24HbjNq6INuB2YjautuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات عائد کیے گئے۔ سرگودھا میں مریم نواز کے کاغذات پر اعتراضات کی سماعت مکمل کر لی گئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر 30دسمبر کو کاغذاتِ نامزدگی مسترد یا منظور کیے جانے کے متعلق فیصلہ سنائیں گے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے این اے 122 لاہور سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے پر بھی اعتراض کیا گیا ہے۔ ریٹرننگ افسر اعتراضات پر دوبارہ سماعت کریں گے۔

دوسری جانب عام انتخابات 2024 کیلئے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار دئیے گئے۔

اے این پی کے غلام احمد بلور، ایمل ولی خان اور ثمر ہارون بلور کو الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا گیا۔ خواجہ سعد رفیق، عابد شیر علی اور راجہ ریاض کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا اسعد محمود کے کاغذات اور  3 حلقوں سے جمع کرائے گئے خالد مقبول صدیقی کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔

 

Related Posts