اکبر ایس بابر کا پشاور ہائیکورٹ کے بلے کے نشان پر فیصلے کو چیلنج کرنیکا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اکبر ایس بابر کا پشاور ہائیکورٹ کے بلے کے نشان پر فیصلے کو چیلنج کرنیکا اعلان
اکبر ایس بابر کا پشاور ہائیکورٹ کے بلے کے نشان پر فیصلے کو چیلنج کرنیکا اعلان

تحریکِ انصاف کے سابق بانی رکن اکبر ایس بابر نے پشاور ہائیکورٹ کے پی ٹی آئی کیلئے بلے کے نشان کو بحال کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے قانونی ماہرین سے مشاورت کر رہے ہیں۔اکبر ایس بابر نے انٹرا پارٹی الیکشن پر تنقید بھی کی۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQzNTYsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDM1NiAtINm+2LTYp9mI2LEg24HYp9im24wg2qnZiNix2bkg2YbbkiDZvtuMINm524wg2KLYptuMINqp2Kcg2KfZhtiq2K7Yp9io24wg2YbYtNin2YYg4oCd2KjZhNuS4oCcINqp2Ygg2KjYrdin2YQg2qnYsdiv24zYpyIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODQzNTcsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTIvUFRJLTEtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Itm+2LTYp9mI2LEg24HYp9im24wg2qnZiNix2bkg2YbbkiDZvtuMINm524wg2KLYptuMINqp2Kcg2KfZhtiq2K7Yp9io24wg2YbYtNin2YYg4oCd2KjZhNuS4oCcINqp2Ygg2KjYrdin2YQg2qnYsdiv24zYpyIsInN1bW1hcnkiOiLZvti02KfZiNixINuB2KfYptuMINqp2YjYsdm5ICjZvtuMINin24zahiDYs9uMKSDZhtuSINmF2Ybar9mEINqp2Ygg2KfZhNuM2qnYtNmGINqp2YXbjNi02YYg2KLZgSDZvtin2qnYs9iq2KfZhiDaqduMINis2KfZhtioINiz25Ig2b7Yp9qp2LPYqtin2YYg2KrYrdix24zaqSDYp9mG2LXYp9mBICjZvtuMINm524wg2KLYptuMKSDaqduSINio2YTbkiDaqduSINmG2LTYp9mGINqp2Ygg2YXZhtiz2YjYriDaqdix2YbbkiDaqduSINmB24zYtdmE25Ig2qnZiCDZhdi52LfZhCDaqdix2K/bjNin25QiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

بیان میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ بنیادی سوال یہ نہیں کہ پارٹی کو نشان الاٹ کیا گیا یا نہیں بلکہ جمہوریت کی بنیاد استوار کرنا بنیادی سوال ہے۔ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات لاہور جم خانہ انتخابات کے مترادف تھے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں عوامی اداروں کی حیثیت رکھتی ہیں، کسی کو عوام کے حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ تمام عدالتی فورمز پر چیلنج کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بلے کے نشان کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو معطل کردیا۔

انٹرا پارٹی انتخابات کو غیر قانونی قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے حکم کو چیلنج کرنے والی پی ٹی آئی کی درخواست پر محفوظ کیے گئے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے عدالت نے گزشتہ روز کہا کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد ڈبل بنچ اس معاملے کی سماعت کرے گا۔

 

Related Posts