الٹی گنتی شروع، ہمارے جواب کا انتظار کرنا۔۔۔۔ ایران کا اسرائیل کو انتباہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شام میں اسرائیلی حملے میں قدس فورس کے ایک سرکردہ کمانڈر کی ہلاکت کے بعد ایران کے اعلیٰ حکام کے مطابق تہران نے اس کارروائی کا سخت جواب دینے کا عہد کیا ہے۔

 ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ’قدس فورس‘ کے تجربہ کار مشیروں میں سے ایک جنرل سید رضی موسوی کے قتل کے بعد اسرائیل کو دھمکی دی ہے کہ تل ابیب کو اس اقدام پر جواب دینے کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے اور اسرائیل کو ہمارے جواب کا انتظارکرنا چاہیے۔

ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرومی نے بھی کہا کہ پاسداران انقلاب کے کمانڈرسید رضی موسوی کے قتل کا ردعمل یقینی ہے اور یہ رد عمل مناسب وقت اور جگہ پردیا جائے گا۔

فارس نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ وزارت دفاع کے ترجمان رضا طلائی نے کہا کہ ایران کا ردعمل موثر، نتیجہ خیز اور تیز ہوگا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی سوموار کو کہا تھا کہ اسرائیل یقینی طور پر اس کی قیمت ادا کرے گا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق رضی موسوی شام میں دمشق کے قریب سیدہ زینب کے علاقے میں اپنی رہائش گاہ پر اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق رضی موسوی قدس فورس میں سب سے زیادہ تجربہ کار مشیروں میں سے ایک تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں ایرانی پاسداران انقلاب میں غیر ملکی کارروائیوں کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

Related Posts