غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں اسرائیلی فوجیوں کی قید میں موجود فلسطینیوں سے تضحیک آمیز رویہ کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی فورسز جہاں ایک طرف دو ماہ سے مسلسل غزہ پر بمباری کر رہی ہیں، وہاں دوسری طرف پکڑے گئے فلسطینیوں کے ساتھ انتہائی تضحیک آمیز سلوک بھی روا رکھ رہی ہیں جو عالمی سطح پر انسانیت کو شرما رہا ہے۔
Footage online shows dozens of Palestinians,
including women, children and the elderly, detained by the Israeli army.Dozens of Palestinian men were stripped of their clothes and lined up in a stadium in the Gaza Strip pic.twitter.com/ju6zMql90j
— Middle East Eye (@MiddleEastEye) December 26, 2023
اسرائیل کی قید سے واپس غزہ آنے والے فلسطینیوں نے بھی بدترین تشدد کی شکایت کی ہے۔
ایسے میں ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک اسٹیڈیم میں بچے اور بڑوں کو برہنہ کر کے قطار میں کھڑا کر کے مارچ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ انھیں برہنہ کر کے ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اور اندر سے توڑنے کے لیے غیر انسانی حربے آزمائے گئے۔