شعیب ملک کا اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ بیٹے کی پہلی جیت کا جشن

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شعیب ملک کا اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ بیٹے کی پہلی جیت کا جشن
شعیب ملک کا اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ بیٹے کی پہلی جیت کا جشن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی کھیل کے مقابلے میں پہلی جیت کا جشن منایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان مرزا ملک نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں ایک نجی اکیڈمی کے زیر اہتمام تیراکی کے مقابلے میں حصہ لیا ہے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQyNzUsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDI3NSAtINm+2LHbjNiw24zaiNmG2bkg2bnYsdin2YHbjDog2YjYp9m+2ojYpyDZhtuSINuB2KfYptixINin24zYrNmI2qnbjNi02YYg2qnZiCA0INmI2qnZudmI2rog2LPbkiDbgdix2KfYr9uM2KciLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTg0Mjc2LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzEyL0NyaWNrZXQtMy0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2b7YsduM2LDbjNqI2YbZuSDZudix2KfZgduMOiDZiNin2b7aiNinINmG25Ig24HYp9im2LEg2KfbjNis2YjaqduM2LTZhiDaqdmIIDQg2Yjaqdm52YjauiDYs9uSINuB2LHYp9iv24zYpyIsInN1bW1hcnkiOiLaqdix2KfahtuMOiDZvtix24zYsNuM2ojZhtm5INm52LHYp9mB24wg2qnYsdqp2bkg2bnZiNix2YbYp9mF2YbZuSDZhduM2rog2qnavtuM2YTbkiDYrNin2YbbkiDZiNin2YTbkiDYr9mI2LPYsduSINix2KfYpNmG2ogg2YXbjNq6INmI2KfZvtqI2Kcg2YbbkiDbgdin2KbYsSDYp9uM2KzZiNqp24zYtNmGINqp2YXbjNi02YYg2qnZiDQg2Yjaqdm52YjauiDYs9uSINi02qnYs9iqINiv24zYr9uM25QgIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]

اس دوران ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے تیراکی کے مقابلے میں شرکت کی اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں، اذہان مرزا ملک نے بھی اپنے والدین کے سامنے پہلا مقابلہ جیتا۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شعیب ملک نے بیٹے کی جیت کا جشن مناتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے آپ پر بہت فخر ہے، پہلا مقابلہ تھا جس میں آپ نے جیت حاصل کی۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام اسٹوریز پر بیٹے کی تیراکی کے مقابلے کی جھلکیاں شیئر کیں اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر باپ بیٹے کی جوڑی کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔

چند ماہ قبل ہی شعیب ملک کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بائیو میں تبدیلی کے باعث بھارتی ٹینس اسٹار سے طلاق کی افواہیں جنم لینے لگیں اور گزشتہ برس کافی عرصے تک علیحدگی کی بازگشت جاری رہی۔

آج سے 13 سال قبل شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 2010 میں ہوئی تھی جو 2018 میں بیٹے اذہان مرزا ملک کے والدین بن گئے اور نومبر 2022 کے دوران ان بن کی خبریں بعد میں جھوٹی ثابت ہوئیں۔

Related Posts