پاکستان ٹیم میں میلبرن ٹیسٹ کیلیے تبدیلیوں کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ٹیم میں میلبرن ٹیسٹ کیلیے تبدیلیوں کا امکان
پاکستان ٹیم میں میلبرن ٹیسٹ کیلیے تبدیلیوں کا امکان

پاکستان ٹیم میں آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

بولرز کی انجریز اور بلے بازوں کے آؤٹ آف فام سے پریشان گرین کیپس کے کیمبی نیشن میں ایک بار پھر تبدیلیاں متوقع ہیں۔

پرتھ ٹیسٹ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے والے وکٹ کیپر سرفراز احمد شدید تنقید کی زد میں ہیں، ان کی جگہ محمد رضوان کو شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ امکان یہی ہے کہ محمد رضوان کو میلبرن ٹیسٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔

ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد انجرڈ ہو کر سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔ ان کی جگہ فاسٹ بولنگ شعبے کی ذمہ داری شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ساتھ حسن علی یا میر حمزہ کے کندھوں پر ہو گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ’باکسنگ ڈے ٹیسٹ‘ 26 دسمبر سے میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس اسٹیڈیم پر باہمی میچز میں میزبان کینگروز کو واضح سبقت حاصل ہے۔

پریذیڈنٹ ٹرافی دوسرا راؤنڈ: اویس ظفر، سعید علی اور عزیر ممتاز کی سنچریاں

آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی پہلے ٹیسٹ میں متاثرکن پرفارمنس نہیں دے سکے جب کہ مستند اسپنر کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ساجد خان کو آزمایا جاسکتا ہے جنہیں ابرار احمد کی جگہ اسکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔

Related Posts