ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے کمپاؤنڈ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 7سہولت کار بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں 7 روز قبل کیے گئے حمے کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں سمیت 9ملزمان کو گرفتار کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ماسٹر مائنڈ کا تعلق ڈی آئی خان کے علاقے درابن سے ہے۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM5NTIsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4Mzk1MiAtINiz2KfYqNmCINqG24zZgSDYrNiz2bnYsyDYq9in2YLYqCDZhtir2KfYsSDaqduSINqv2r7YsSDZvtixINiu2YjZgdmG2KfaqSDYr9q+2YXYp9qp2KciLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTgzOTUzLCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzEyL3NhcWliLW5hc29vci0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2LPYp9io2YIg2obbjNmBINis2LPZudizINir2KfZgtioINmG2KvYp9ixINqp25Ig2q/avtixINm+2LEg2K7ZiNmB2YbYp9qpINiv2r7Zhdin2qnYpyIsInN1bW1hcnkiOiLYs9in2KjZgiDahtuM2YEg2KzYs9m52LMg2KLZgSDZvtin2qnYs9iq2KfZhiDYrNiz2bnYsyDYq9in2YLYqCDZhtir2KfYsSDaqduSINqv2r7YsSDZvtixINiv2r7Zhdin2qnYpyDbgdmI2Kcg24HbktuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]
حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث 6دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ خودکش حملہ آور حسن عرف شکر کا تعلق افغانستان سے تھا جس نے حملے سے پہلے ویڈیو جاری کی۔ دوسرا خودکش حملہ آور صفت اللہ مروت ہلاک ہوگیا تھا۔
ہلاک خودکش حملہ آور صفت اللہ کی شناختی دستاویزات منظرِ عام پر آگئیں۔ صفت اللہ کے والد نے بیٹے کا امارتِ اسلامی افغانستان سے تعلق تسلیم کیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی گنڈا پور گروپ کے 5 دہشت گرد بھی حملے میں ملوث تھے۔
سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے امریکی ساختہ جدید ترین اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔ ڈی آئی خان حملے میں 22 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 29زخمی ہوگئے تھے۔ فورسز نے 2حملہ آوروں سمیت دیگر 2دہشت گرد ہلاک کردئیے تھے۔