اسرائیلی فوج کی اشتعال انگیز کارروائیاں غزہ کے ساتھ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی جاری ہیں۔
اسرائیلی فوج نے محاصرے کے دوران جنین کیمپ میں مسجد کی بے حُرمتی کی۔جس سے مسلم اُمہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔
اسرائیلی فوجی جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہوگئے۔ مسجد میں اپنی عبادات کیں، اپنے مذہبی تہوار کے گیت بھی مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے نشر کیے۔
چینی وزارت خارجہ کا نام نہاد لداخ یونین ٹیریٹری کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اسرائیلی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے فوجیوں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا ہے۔