کیو ایس سسٹین ایبلٹی رینکنگ کے دوسرے ایڈیشن میں 17 پاکستانی یونیورسٹیوں کو بھی شامل کردیا گیا ہے، جبکہ پچھلے سال کے پہلے ایڈیشن میں پاکستان کی صرف 5 جامعات شامل ہو پائی تھیں۔
QS Sustainability Rankings 2024 میں 95 ممالک اور خطوں کے 1397 اداروں کو شامل کیا گیا۔ واضح رہے کہ یونیورسٹیوں کو ان کی سماجی اور ماحولیاتی پائیداری کی بنیاد پر درجہ بندی میں شامل کیا جاتا ہے۔
پاکستانی یونیورسٹیوں میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) پہلے نمبر پر ہے جس کے بعد یونیورسٹی آف لاہور کی باری آتی ہے۔
تیسرے نمبر پر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، چوتھے پر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET) لاہور اور پانچویں نمبر پر بحریہ یونیورسٹی ہے۔
پاکستانی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی حسب ذیل ہے:
Rank | University | Environmental Impact | Social Impact |
---|---|---|---|
1 | National University of Sciences And Technology (NUST) Islamabad | 234 | 444 |
2 | The University of Lahore | 508 | 731 |
3 | COMSATS University Islamabad | 612 | 522 |
4 | University of Engineering & Technology (UET) Lahore | 481 | 955 |
5 | Bahria University, Islamabad. Pakistan | 733 | 992 |
6 | University of the Punjab | 1001+ | 693 |
7 | Quaid-i-Azam University | 754 | 961 |
8 | Iqra University | 1001+ | 1001+ |
9 | University of Management and Technology | 1001+ | 716 |
10 | University of Veterinary and Animal Sciences, Lahore, Pakistan | 1001+ | 1001+ |
11 | Air University Pakistan | 1001+ | 1001+ |
12 | Khwaja Fareed University of Engineering and Information Technology | 813 | 1001+ |
13 | University of Agriculture, Faisalabad | 902 | 1001+ |
14 | National University of Modern Languages (NUML) | 1001+ | 1001+ |
15 | The Islamia University of Bahawalpur | 1001+ | 1001+ |
16 | University of Central Punjab | 1001+ | 1001+ |
17 | University of Karachi | 1001+ | 1001+ |
عالمی سطح پر یونیورسٹی آف ٹورنٹو کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے، اس کے بعد یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے دوسرے نمبر پر، یونیورسٹی آف مانچسٹر تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے حصے میں چوتھا، یونیورسٹی آف آکلینڈ پانچواں، امپیریل کالج لندن چھٹا اور سڈنی یونیورسٹی کے حصے میں ساتواں درجہ آیا ہے۔