پی آئی اے اصلاحات کی وجہ سے ترقی کی جانب سے گامزن ہے، ائیر مارشل ارشد ملک

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ ادارے میں اصلاحات کے عمل کی وجہ سے پی آئی اے ترقی کی جانب سے گامزن ہے۔ مسافروں کو جدید اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید اور رکنِ قومی اسمبلی علی اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک سے سینیٹر فیصل جاوید اور رکنِ قومی اسمبلی علی ایوان نے ملاقات کی۔

ائیرمارشل ارشد ملک نے دونوں شخصیات کو پی آئی اے میں اصلاحات کے عمل، مسافروں کو دی جانے والی سہولیات اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کی پرواز سیالکوٹ ایئرپورٹ پر حادثے سے بال بال بچ گئی

سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے اپنے مسافروں کو جدید اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کررہی ہے، پی آئی اے میں اصلاحات کے عمل کی وجہ سے ادارہ ترقی کی جانب سے گامزن ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پی آئی اے کی ترقی چاہتے ہیں اور اس کیلئے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی آئی اے کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نقصان پہنچایا گیا، لیکن اب حکومت کی کاوشوں سے پی آئی اے کا امیج دنیا بھر میں بہتر طور پر ابھر کر سامنے آرہا ہے۔

Related Posts