روایتی حریفوں کے مابین ایشیا کپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہم ترین میچ آج دبئی میں ہوگا پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کی دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہم ترین میچ آج روایتی حریفوں کے مابین ہوگا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گزشتہ بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
ٹورنامنٹ کا یہ بڑا میچ آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ میں اپنے گروپ کے پہلے میچ میں نیپال کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی محمد نواز سے راہیں جدا، بیان بھی جاری کردیا
کپتان سعد بیگ اور اویس اذان نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں جب کہ بھارت نے پہلے میچ میں افغانستان کو ہرایا تھا۔