پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے آل راؤنڈر محمد نواز سے راہیں جدا کرنے کے بعد ان کے لیے بیان جاری کیا ہے۔
قومی کرکٹر محمد نواز کی سابق ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پراپنے پیغام میں ان کا شکریہ ادا کیا۔ بیان میں فرنچائز کا کہنا تھا کہ ہمارے اپنے سپر اسٹار کا کیریئر گلیڈی ایٹر میں شاندا رہا۔
کوئٹہ نے لکھا کہ محمد نواز نے ہمارے ساتھ آٹھ سیزن گزارے، وہ ہمارے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی رہے انھوں نے 76 میچز میں 70 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے آخری دو میچز میں ہم نے جو کامیابی سمیٹی اس میں نواز کا کردار اہم رہا۔
مستقبل میں وہ جس ٹیم کا بھی حصہ بنیں ان کی کامیابی کے لیے ہماری نیک تمنائیں ہیں، ہمیں یقین ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہوتے رہیں گے۔