شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سبینا سید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اداکارہ سبینا سید نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں سیلفی لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ سبینا سید نے کیپشن میں لباس کی مناسبت سے پھول کی ایموجی بنائی۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں ان کے چاہنے والے دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
سبینا سید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند بھی کیا جاتا ہے۔