’میرا جسم میری مرضی‘ رباب ہاشم نے اپنی رائے دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

’میرا جسم میری مرضی‘ رباب ہاشم نے اپنی رائے دیدی
’میرا جسم میری مرضی‘ رباب ہاشم نے اپنی رائے دیدی

میزبان و اداکارہ رباب ہاشم کا کہنا ہے میں فیمنسٹ ہوں اور ’میرا جسم میری مرضی‘ کے نعرے سے اتفاق کرتی ہوں۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی معروف اداکار رباب ہاشم نے کہا کہ محض 10 سال کی عمر میں بچوں کے ایک پروگرام سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 16 سال کی عمر میں پہلی اسپورٹس میزبان بنی تھیں۔

رباب ہاشم نے کہا کہ میں انتہائی سخت قسم کی ’فیمنسٹ‘ ہوں اور میں ’میرا جسم میری مرضی‘ کے نعرے سے بھی اتفاق کرتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ 20 سال کی عمر سے قبل ہی انہوں نے اداکاری شروع کردی تھی،۔

معاشرے میں بڑھتی ہوئی طلاقوں پر بات کرتے ہوئے رباب ہاشم نے کہا کہ شادیاں ٹوٹنے کی بہت ساری وجوہات ہیں، نیا زمانہ ہے، نئی سوچ ہے، اب کوئی برداشت نہیں کرتا اور ہر کسی میں عدم برداشت کم ہوچکی ہے، جب جوڑوں کو لگتا ہے کہ معاملات نہیں چل رہے تو وہ الگ ہوجاتے ہیں۔

رابعہ بٹ ڈراموں میں خواتین کو کمزور کرداروں میں جلوہ گر دیکھ کر برہم

ان کا کہنا تھا کہ ’میرا جسم، میری مرضی‘ نعرہ بالکل درست ہے، بعض لوگ اپنے مطلب کے لیے اس کا مفہوم تبدیل کردیتے ہیں، عام طور پر لوگ شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ عورت مارچ کے بعد ریپ کیسز بڑھ گئے ہیں۔

”لیکن وہ یہ نہیں سوچتے کہ مذکورہ مارچ کے بعد ایسے کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوئے ہیں اور ان پر اب بات بھی کی جاتی ہے“۔

Related Posts