طالبان حکومت کی اپنے دو رہنماؤں پر امریکی پابندیوں کی شدید مذمت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان نے امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے اپنے دو عہدیداروں پر عائد نئی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایکس ہینڈل پر جاری مذمتی بیان میں کہا کہ وہ امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے امارت اسلامیہ کے دو عہدیداروں شیخ فرید الدین محمود اور شیخ محمد خالد حنفی پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔

فلسطینیوں پر حملے کو بیٹی کے نام کرنے والا اسرائیلی فوجی حماس کے ہاتھوں ہلاک

ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ دباؤ اور پابندیاں کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہیں اور اس حقیقت کے باوجود کہ امریکا اس طرح کے ناکام اقدامات کی تاریخ رکھتا ہے، اسے اپنے ناکام تجربات کو نہیں دہرانا چاہیے۔
طالبان حکومت کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ امریکا خود اسرائیل کی حمایت کی وجہ سے انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی کرنے والوں میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے بدترین مرتکب کو دوسروں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگانا اور پھر ان پر پابندیاں لگانا غیر معقول اور غیر منطقی ہے۔

Related Posts