جامعہ این ای ڈی میں سیمینار۔ ماہرین کا بائیو میتھین فیول کو رواج دینے پر زور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ این ای ڈی کے شعبہ انوارمنٹل انجینئرنگ کے تحت ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت معین الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کی۔

سیمینار سے جزل منیجر پاکستان اسٹیٹ آئل آپریشنز انجینئر عاطف حسن، ڈین پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد، شعبہ انوارمنٹل انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمود علی، اسپین یونی ورسٹی کے ڈاکٹر فرنینڈو بیمبیلا، سڈنی یونی ورسٹی کے ڈاکٹر ابو الکلام، ڈی ایچ اے صفا یونی ورسٹی کے ڈاکٹر احمد حسین، ملٹی چین انڈسٹریز کے سربراہ ڈاکٹر جعفر عثمانی، شوگر کین ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر شاہد افغان اور کیمیکل انجینئرنگ کے ڈاکٹر سعود ہاشمی نے خطاب کیا۔

غزہ کے ہزاروں شہداء میں ساڑھے 6 سو سال پرانی مسجد بھی شامل ہوگئی

جامعہ کی ترجمان فروا حسن کے مطابق معین الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل سمیت قومی و بین الاقوامی ماہرین کا کہنا تھا کہ حیاتیاتی ایندھن کو بنیادی طور پر ٹرانسپورٹ کے شعبے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ایندھن گرین ہاؤس گیسوں کےاخراج کو کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، کیوں کہ زمین سے نکلنے والا ایندھن بتدریج ختم ہو رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ دُنیا بھر میں حیاتیاتی ایندھن کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ ایشیا بھی حیاتیاتی گیس پیدا کرنے والا بڑا خطہ ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ حیاتیاتی ایندھن کے استعمال پر تنقید بھی کی جاتی ہے جس کی وجہ اس کے استعمال سے خوردنی تیل اور اجناس کی قیمتوں میں اضافہ بتائی جاتی ہے۔

نگران وزیر اعظم کو ایک بار پھر طالب علم کے چبھتے ہوئے سوالات کا سامنا

یاد رہے کہ حیاتیاتی ایندھن کو اجناس سے تیار کیا جاتا ہے، خوردنی تیل کو متعدد ڈیزل انجنوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی تیل سے حیاتیاتی ڈیزل بھی بنایا جاتا ہے جسے ڈیزل کے روایتی ایندھن میں ملا دیا جائے تو وہ بیشتر ڈیزل انجنوں کے لئے موزوں بن جاتا ہے۔

ماہرین نے بائیو میتھین فیول کو بس ٹرانسپورٹ سسٹم میں متعارف کروانے پر زُور دیا۔

Related Posts