تشدد کا شکار رضوانہ نے باقاعدہ تعلیم کا آغاز کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تشدد کا شکار رضوانہ نے باقاعدہ تعلیم کا آغاز کردیا
تشدد کا شکار رضوانہ نے باقاعدہ تعلیم کا آغاز کردیا

لاہور: چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کاوشیں رنگ لے آئیں، سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ نے اسکول میں تعلیم کا آغازکردیا۔

ذرائع کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن اسکول میں زیر تعلیم بچیوں نے پہلے دن رضوانہ کو خوش آمدیدکہا، رضوانہ کا آج اسکول میں پہلا دن تھا، اس نے باقاعدہ تعلیم کا آغاز کردیا ہے۔

سارہ احمد نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ رضوانہ کوکوکنگ بھی سکھائی جائے گی، اس کے علاوہ رضوانہ کی نفسیاتی کونسلنگ بھی کی جارہی ہے اور اس کا طبی معائنہ بھی جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ 5 ماہ لاہور کے جنرل اسپتال میں زیرعلاج رہی، رضوانہ کو سر، چہرے اور کمر پر زخموں کے ساتھ سرگودھا سے لاہور جنرل اسپتال لایا گیا تھا۔

عائشہ منزل کی آگ سے متاثرہ عمارت میں رہائش کی اجازت دے دی گئی

میڈیکل رپورٹ کے مطابق بروقت علاج نہ ہونے سے رضوانہ کے زخموں میں کیڑے پڑ گئے تھے، بچی کیسر سمیت جسم پر15 جگہ چوٹوں کے نشان تھے اور بچی کے اندرونی اعضا بھی متاثر تھے۔

Related Posts