غزہ پر دوبارہ حملوں کا آغاز مایوس کن ہے، پاکستان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ عالمی کمیونٹی کو ’اسرائیل کی فلسطینی عوام کے خلاف دہشت گردی کی مہم کو ختم کرنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہئیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کو اس بات پر مایوسی ہے کہ عارضی وقفے کے بعد اسرائیل نے فلسطینیوں پر دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں۔

فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہ سکتے، اردنی بادشاہ

ان کے بقول جنگ میں عارضی وقفے نے غزہ کے لوگوں کو نہایت اہم اور ضروری مہلت فراہم کی تھی اور قیدیوں کا تبادلہ اسی وجہ سے ممکن ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اپنے موقف کو دہراتا ہے کہ ایک پائیدار اور دیرپا سیزفائر ہونا چاہیے تاکہ وسیع پیمانے پر انسانی بنیادوں پر امداد اور زخمیوں کی طبی مدد کی جاسکے اور اسرائیلی قابض فورسز کے جارحانہ حملوں کی وجہ سے بےدخل ہونے والوں کو پناہ مل سکے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہاکہ ہمیں اسرائیل کی مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی جارحیت اور فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں پر شدید تشویش ہے۔ ہم جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے حملوں، پرتشدد کارروائیوں اور قیدیوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ جابرانہ رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

Related Posts