پاکستان کی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ میں 6 روزہ قیام کے دوران نیوزی لینڈ الیون کے خلاف دو پریکٹس میچ اور دو پریکٹس سیشنوں میں شرکت کے بعد ڈنیڈن کے لئے روانہ ہوگئی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 3 سے 18 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔
اس سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے برٹ سٹکلف اوول لنکن میں نیوزی لینڈ الیون کو منگل کو کھیلے گئے ون ڈے پریکٹس میچ میں 57 رنز سے شکست دی تھی۔
اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اعلان
جمعرات کو کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ الیون 28 رنز سے کامیاب رہی۔