پنجاب نے ٹیکس کی وصولی کیلئے ٹرانس جینڈرز کی خدمات حاصل کرلیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب نے ٹیکس کی وصولی کیلئے ٹرانس جینڈرز کی خدمات حاصل کرلیں
پنجاب نے ٹیکس کی وصولی کیلئے ٹرانس جینڈرز کی خدمات حاصل کرلیں

اسلام آباد: پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک اہم اقدام اُٹھاتے ہوئے نادہندگان سے ٹیکس وصولی کے لئے خواجہ سراؤں کی خدمات حاصل کرلیں۔

تین خواجہ سراؤں کو لاہور کی وحدت روڈ پر تعینات کیا گیا، جہاں وہ بروقت ٹیکس جمع کرانے کی وکالت کرتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں کو قائل کرتے نظر آئے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ڈائریکٹر چوہدری آصف نے اس اقدام کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ٹیکس جمع کرانے کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کا کا م خواجہ سراؤں کو بھیک مانگنے سے بچانے کے لیے باقاعدہ روزگار کا ذریعہ فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امور انجام دینے پر خواجہ سراؤں کو یومیہ اجرت کے ساتھ معاوضہ دیا جائے گا، جس کی رقم 1000روپے یومیہ ہے۔

نور ظفر خان کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اس ترقی پسند قدم کا مقصد نہ صرف ٹیکس ریونیو کو بڑھانا ہے بلکہ اس کا مقصد شمولیت اور سماجی بااختیار بنانے کے لیے بھی کوشش کرنا ہے، جو پسماندہ کمیونٹیز کے افرادی قوت میں انضمام کے لیے ایک مثبت مثال قائم کرتا ہے۔

Related Posts